مئیر کراچی کی انٹر کامرس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان انس حبیب کے گھر آمد

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) مئیر کراچی وسیم اختر نے نوجوانان کراچی کو پورے ملک کے لئے باعث افتخار قرار دیا ہے۔ مئیر کراچی انٹر کامرس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان انس حبیب کے گھر اتوار کو مبارک دینے پہنچے۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے اول آنے والے نوجوان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرکے دکھایا ہے اور انس حبیب بھی ایسے ہی باصلاحیت نوجوانوں میں سے ایک ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مئیر کراچی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بعض عناصر کی جانب سے دانستہ طور پر کراچی کے ہنر مند اور باصلاحیت نوجوانوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے مگر اس شہر کے سپوتوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر مشکل اور رکاوٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہمیشہ وطن کی مٹی کی لاج رکھی ہے۔ وسیم اختر کی جانب سے انس حبیب کو بطور حوصلہ افزائی کیش انعام سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں