ایم کیو ایم پاکستا ن کے عارضی مرکز بہادر آبا د میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل سے کراچی یوتھ پارلیمنٹ کے ایک وفد نے رضوان جعفرکی سربراہی میں ملاقات کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری اورسی او سی کے رکن ظفر عزیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یوتھ پارلیمنٹ کے وفدنے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کوکراچی و سندھ میں موجود نوجوانوں کودر پیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم جس طرح ماضی میں نوجوانوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی آئی ہے ہمیں امید ہے ویسے ہی اب بھی نوجوانوں کیلئے آواز اٹھائے گی اور نواجوانوں کے مسائل دور کرنے میں اپنا بھر پور کردار اداکرے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کو اپنے تعاون کا یقین دلایاا ور کہا کہ جس طرح یوتھ پارلیمنٹ نوجوانو ں کیلئے اپنی آواز اٹھا رہی ہے وہ قابل تحسین ہے آپ تمام نوجوان ملک وقوم کا سرمایہ ہیں اور ملک کا مستقبل ہیں ہمیں یقین ہے آپ نوجوان اسی طرح مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں