شارع نورجہاں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی 4ملزم گرفتار کرلئے گئے

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) شارع نورجہاں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی 4ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتارملزمان موٹر سائیکل چوری اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو نے بتایا کہ ملزمان میں داد دلاور سور شاہ اور زوالفقار شامل ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے چوری کی ہوئی چار مورسائیکل برآمد۔ ملزمان سے دو پستول اور چیھنے ہوئے چھ موبائلز بھی برآمد ۔دوران تفتیش ملزمان نے حیدری سرسید نارتھ ناظم آباد اور تیموریہ کے علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایک ملزم کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں