’’احساس‘‘ اور ’’صحت انصاف‘‘ پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی

وزیراعظم عمران خان کی جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 16:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’’احساس‘‘ اور ’’صحت انصاف‘‘ پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای) کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد میں سینیٹر مظفر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر، رکن سندھ اسمبلی سائرہ بانو، رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ، عبدالرزاق، علی غلام، علی گوہر خان مہر، عارف مصطفی جتوئی، حسنین علی مرزا، محمد رفیق، محمد راشد شاہ، محمد شہریار خان مہر، نند کمار گوکھانی، نصرت سحر عباسی، شمس الدین، وریام فقیر اور نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی معظم عباسی شامل تھے۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سیّد علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جی ڈی اے کے وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ’’احساس‘‘ اور ’’صحت انصاف‘‘ پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں