عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات،وزیر اعظم کی کراچی میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

شہر قائد کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، امن کے حوالے سے وفاقی ادارے بھرپور کام کر رہے ہیں،عمران خان

پیر 21 اکتوبر 2019 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔پیر کووزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی، جس میں سندھ کی صورت حال امن و امان اور وفاق کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ترقیاتی منصوبوں اور اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے رہزنی کے واقعات اور صحت کے امور پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سندھ میں امن کے حوالے سے وفاقی ادارے بھرپور کام کر رہے ہیں، عوام اور ان کے املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں