حکومت ملک کی اکانومی کو درپیش مشکلات سے نکالنے میں مصروف عمل ہے،گورنر سندھ

قومی معیشت کے لیے صنعت کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے ویژن پر کام کررہے ہیں ،عمران اسماعیل کی امتیاز الحق سے گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) گورنر سند ھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی اکانومی کو درپیش مشکلات سے نکالنے میں مصروف عمل ہے ، مشکل وقت میں عوام کا ساتھ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے بخاری گروپ آف کمپنیزانٹر نیشنل کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری کی قیادت میں ملاقات کے دوران کی ، اس موقع پر خرم شیرزمان اور بی جی سی گروپ سے اسپائرورلڈ انویسمنٹ کمپنی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید معاذالحق بخاری ،پراجیکٹ منیجر منور حسن امدادی ، اینکر پرسن شازیہ ، عبداللہ ،سینئر صحافی اطہرجاوید صوفی شامل تھے۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ قومی معیشت کے لیے صنعت کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے ویژن پر کام کررہے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان نے بھی صنعت کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسپائرورلڈ انویسمنٹز اور بی جی سی کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ،بخاری گروپ آف کمپنیزانٹر نیشنل کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی اسپائر ورلڈ انویسمنٹز پاکستانی کمپنی بی جی سی کے ہمراہ ’’ 48فلیگ ایکسپو‘‘ ابوظہبی میںانعقاد کرنے جارہے ہیں ، اسپائر ورلڈ انویسمنٹزکے سی ای او سلطان جہانگیر کی جانب سے سید امتیاز الحق بخاری نے گورنر سندھ کو ’’ 48فلیگ ایکسپو‘‘کا دعوت نامہ بھی دیا اور یادگاری شیلڈ بھی دینے کا اعلان کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں