وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دیئے

کراچی کیلئے اعلان کردہ 162 ارب جاری کیے جائیں اورکے الیکٹرک کی غفلت سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی معاوضہ دلوائیں، ارکان سندھ اسمبلی کا وزیراعظم سے مطالبہ

پیر 21 اکتوبر 2019 17:57

وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ ارکان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہماری نہیں سنتی ہے، جبکہ وفاقی وزرا بھی لفٹ نہیں کراتے۔پیرکووزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں گورنر ہائوس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے ان سے ملاقات کی۔

ارکان نے وزیراعظم سے سندھ حکومت کی شکایت کی اورشکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی نہیں سنتی اور وفاقی وزراء بھی نظر انداز کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا، تاہم ڈیلیور نہیں کر پا رہے، ووٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں کہ مسائل حل ہونے چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلئے اعلان کردہ 162 ارب جاری کیے جائیں۔

کے الیکٹرک کی غفلت سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی معاوضہ دلوائیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی، ترقیاتی اسکیمز پر عمل جلد شروع ہوگا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حلیم عادل اور فردوس شمیم میں اختلافات ختم کروا دیئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں