وزیر اعلیٰ سندھ نیب زدہ ہیں، و زیر اعظم سے ملاقات کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کوخود کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا‘ خرم شیر زمان

پیر اکتوبر 19:22

وزیر اعلیٰ سندھ نیب زدہ ہیں، و زیر اعظم سے ملاقات کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نیب زدہ ہیں، و زیر اعظم سے ملاقات کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کوخود کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا، جو پیسہ وفاق سے سندھ کو عوام پر خر چ کرنے کے لئے ملتا ہے وہ پیسہ عوام پر ہر حال میں خر چ ہونا چاہئے، اگر وہ پیسہ عوام پر خر چ نہیں ہوگا تو نیب حرکت میں آئے گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی صفائی مہم مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، شہر میں پڑے کچرے کے ڈھیر عوام کو منہ چڑا رہے ہیں، اب وزیر اعلیٰ سندھ کی صفائی مہم کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی کرپٹ سندھ حکومت کے رحم و کرم پر ہے، سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک دستیاب نہیں، ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو پیپلز پارٹی کے رویے سے آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ثابت ہوگیا کہ بھٹو نہیں بلکہ زرداری زندہ ہے، حکومت سندھ نے کراچی کو گٹرستان بنا دیا ہے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سیٹ پر بیٹھنے کے قابل نہیں رہے، تحریک انصاف سندھ میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دے گی، بہت جلد سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی کی نا قص حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے۔ تحریک انصاف کے اراکین میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اس لئے منفی پراپگنڈا کر رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ساتھ کھڑے ہیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments