اسپتال منتقلی مریض کا بنیادی حق ہے، آصفہ بھٹوزرداری

بدھ 23 اکتوبر 2019 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کو جیل کے ڈاکٹرز کے مشورے کے مہینوں بعد جیل حکام نے بالآخر اسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ بار جیل حکام انہیں اسپتال لائے اور دو دن کے اندر واپس لے گئے حالانکہ ڈاکٹرز انہیں ایسا کرنے سے منع کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوجانا چاہئے کہ کسی مریض کو اسپتال لانا کوئی مراعات نہیں، بلکہ یہ ایک بنیادی انسانی حق ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں