سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے صوبائی معاملات میں مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے آرڈیننس کے اجرا کے ذریعے صوبائی معاملات میں مداخلت کی ،ترجمان حکومت سندھ

بدھ 13 نومبر 2019 16:38

سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے صوبائی معاملات میں مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے صوبائی معاملات میں مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبائی معاملات میں مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے آرڈیننس کے اجرا کے ذریعے صوبائی معاملات میں مداخلت کی اور ایسا کرنا اٹھارویں آئینی ترمیم کی صریحا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی تحلیل صوبوں کی مشاورت کے بغیر کی گئی اور دیگر آرڈیننس کے اجرا سے بھی وفاقی حکومت نے اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں