اینکر مرید عباس سمیت 2افراد کے قتل کیس ملزموں پر 2دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

بدھ 13 نومبر 2019 17:35

اینکر مرید عباس سمیت 2افراد کے قتل کیس ملزموں پر 2دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) اینکر مرید عباس سمیت 2افراد کے قتل کیس ملزموں پر 2دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔جبکہ نیب نے ملزم عاطف زمان سے تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت مانگ لی ہے۔بدھ کو سٹی کورٹ کراچی میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم عادل زمان کو مقدمے کے نقول فراہم کردیں۔دستاویزات میں ملزمان کا 164کا بیان شامل نہیں ہے۔

پراسیکیوٹر نے زیر دفعہ 164 کے بیان کی سیل کاپی عدالت میں پیش کردی ۔مدعی مقدمہ زارا عباس کی جانب سے جبران ناصر ایڈووکیٹ اور عبدالباقی ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایا۔عدالت کی جانب سے کیس میں 2 دسمبر کو ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔دوسری جانب نیب نے ملزم عاطف زمان سے تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت مانگ لی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد عمیر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کو ملزم سے تفتیش کے لیے ہدایت جاری کی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عاطف زمان کے دفتر اور گھر میں اہم شواہد موجود ہونے کی ٹھوس اطلاعات ہیں۔ دستاویزات کی ریکوری سے ملزم کے خلاف جاری انکوائری جلد مکمل ہوسکے گی۔ ملزم کا دفتر ڈی سیل کرنے کی اجازت اور سرچ وارنٹ جاری کیے جائیں۔عاطف زمان کے خلاف شواہد جمع کرنے اور دفتر پر چھاپہ مارنے کے لیے مجسٹریٹ بھی مقرر کیا جائے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو 16 نومبر تک کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں