گورنرسندھ کی زیر صدارت احساس پروگرام کے تحت سندھ بھر میں لنگر خانہ قائم کرنے کے سلسلے میں اہم اجلاس

بھوکے اور کم آمدنی والے افراد کو بلامعاوضہ کھانا فراہم کرنا موجودہ حکومت کے وژن کا مرکزی تصور ہے،عمران اسماعیل

بدھ 13 نومبر 2019 19:11

گورنرسندھ کی زیر صدارت احساس پروگرام کے تحت سندھ بھر میں لنگر خانہ قائم کرنے کے سلسلے میں اہم اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت احساس پروگرام کے تحت سندھ بھر میں لنگر خانہ قائم کرنے کے سلسلے میں گورنر ہائوس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایس ریلوے فرید، صدر کورنگی ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان، صدر فیڈریل بی ایریا ایسوسی ایشن عبداللہ عابد، بن قاسم ایسوسی ایشن نوید شکور، نائب صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن فواد الہی شمسی، سائٹ ایسوسی ایشن فرحان اشرفی جبکہ سیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی افضل چندکررہے تھے۔

ملاقات میں سندھ میں احساس پروگرام کے تحت لنگر خانے کھولنے کے لیے درکار زمین پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں گورنر سندھ نے کہا کہ ملک بھر میں بے روزگاری ، مہنگائی اور غربت کے باعث اکثر لوگ بھوکے سو تے ہیں، اس ضمن میں بھرپور کوششیں کررہے ہیں کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سو ئے جبکہ بھوکے اور کم آمدنی والے افراد کو بلامعاوضہ کھانا فراہم کرنا موجودہ حکومت کے وڑن کا مرکزی تصور ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں لنگر خانے کھولے جارہے ہیں ، کراچی ، تھر سمیت دیگر اضلاع میں لنگر خانوں کا جال بچھا یا جا رہا ہے۔ وفد کے سربراہ افضل چامد نے اجلاس میں بتایا کہ سیلانی ویلفیئر کے تحت راشن اور روٹی بنک بھی قائم کئے گئے ہیں۔ صدر فیڈیل بی ایریا نے کہا کہ غریب اور ضرورتمند افراد کو کھانا کھلانا ایک احسن اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ صدر کورنگی ایسوسی ایشن نے کہا کہ انڈسٹریل زونز میں لنگر خانہ کھولنے سے وہاں کام کرنے والی لیبر مستفید ہونگی جو کہ قابل ستائش امر ہے۔ اجلاس میں انڈسٹریل زونز کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے زمین کے حصول سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں