سندھ ہائی کورٹ ، ادویات کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری بلدیات سے رقم کی ادائیگی پر جواب طلب

جمعرات 14 نومبر 2019 16:45

سندھ ہائی کورٹ ، ادویات کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری بلدیات سے رقم کی ادائیگی پر جواب طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے ادویات کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری بلدیات سے رقم کی ادائیگی پر جواب طلب کر لیا۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ادویات کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق شہری حکومت کی سندھ حکومت سے واجبات کی ادائیگی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

شہری حکومت کے وکیل سمیعر غضنفر ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 13 سرکاری اسپتالوں میں ادویات کے لیے سندھ حکومت نے رقم کی منظوری دی۔ ادویات خرید کر استعمال کر چکے مگر سیکرٹری فنانس نے رقم روک لی۔ ادویات بنانے والی کمپنیاں اب ہمارے خلاف کیس پر کیس دائر کر رہی ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا دیئے بتائیں ادویات کی مد میں ابھی تک رقم جاری ہوئی کہ نہیں۔ سمیر غضنفر ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ 17 کروڑ سے زائد کے واجبات ہو چکے مگر سندھ حکومت دینے کو تیار نہیں۔ عدالت نے سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری بلدیات سے رقم کی ادائیگی پر جواب طلب کرتے ہوئے دونوں سیکریٹریز سے واجبات کی عدم ادائیگی پر 12 دسمبر تک وضاحت طلب کر لیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں