سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی

جمعرات 14 نومبر 2019 16:45

سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم رشید احمد عرف ڈاکٹر کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجرم رشید عرف ڈاکٹر کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت کا مجرم کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ ٹرائل کورٹ نے 2017 میں غیر قانونی اسحلہ رکھنے کے جرم میں مجرم کو 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ مجرم کیخلاف مقدمہ تھانہ رسالہ میں درج ہے۔ مجرم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں