انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ملتوی کردی

جمعرات 14 نومبر 2019 16:45

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ملتوی کردی۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جیل حکام نے مرکزی ملزم رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور گواہ راجہ جہانگیر پیش ہوئے۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ کے مطابق مقدمے میں کل 768 گواہ تھے۔ اب تک کل 399 گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں