مولانا فضل الرحمان ملک میں انتشار پھلانا چاہتا ہے ،حلیم عادل شیخ

جمعرات 14 نومبر 2019 23:13

مولانا فضل الرحمان ملک میں انتشار پھلانا چاہتا ہے ،حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں انتشار پھلانا چاہتا ہے ۔مدرسہ کے بچوں اور دیندار لوگوں کو گمراہ کر کے دھرنے میں بلایا گیا ‘ الیکشن میں ناکام دھرنے میں ناکام بھی ناکام کے بعد اب مولانا صاحب کو سیاست سے کنارہ کر لینا چاہیے‘مولانا ایک عالم دین بزرگ ہیں ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش نہ کریں بقیہ زندگی مدرسہ کے بچوں کو دینے تعلیم دینے پر گزاریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکام سندھ حکومت کی وجہ سے سندھ کی عوام سراپا احتجاج ، لاڑکانہ، رتو دیرو میں ایڈز کی وبا پر تاحال قابو نہیں پایا گیا اس وقت تک 1167افراد ایڈز کا شکار ہوچکے ہیں جس میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے جان بوجھ کر گزشتہ برس گندم کی خریدار ی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے آج آٹا مہنگا مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی ناکامی کا بھی قصور وار وفاق کو ٹہرایا جارہا ہے۔وفاق اگر سندھ کچھ بہتر کرنا چاہتی ہے توپیپلزپارٹی کو 18ترمین پر حملہ اور جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگ جاتی ہے۔ جلد سندھ کی کرپٹ حکومت سے جان چھوٹنے والی ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان تحریک انصاف کی طلبہ تنظی آئی ایس ایف کے 12ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، ہمارے نوجوان ہی ملک کی ترقی کے ضامن ہیں۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں