ٹائیفائیڈ بخارنظرانداز ہونے کی صورت میں خطرہ ہے، ٹیکے کے منفی ردعمل سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،ڈاکٹر انجم

ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنرفرحان غنی کی قیادت میں ٹائیفائیڈ مہم کی کامیابی کیلئے کارریلی کا انعقادکیا گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی فرحان غنی، ضلعی صحت افسر ڈاکٹرسید علی انجم نے کہاہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی ذمہ داریحکومت اوروالدین پریکساں طورپرعائد ہوتی ہے ٹائیفائیڈ بخارنظرانداز ہونے کی صورت میں بچوں کی زندگی کے لئے خطرہ بھی ہوتاہے لہٰذا قومی انسداد ٹائیفائیڈ مہم18سی30نومبر تک جاری رہے گی 9ماہ سی15سال تک کے بچوں کواپنے قریبی مراکز صحت یا اپنے علاقہ میں آنے والی صحت ٹیموں سے ٹائیفائیڈ سے بچائو کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں ان خیالات کااظہار جمعرات کے روز ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے نکالی جانے والی کارریلی کے اختتام پر ضلع وسطی کے صحت دفتر ناظم آباد پیٹرول پمپ کے سامنے کارریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کے افسران کارکنان کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ڈپٹی کمشنر وسطی فرحان غنی نے کہاکہ کارریلی کا مقصد عوام میںٹائیفائیڈ سے بچائو کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کواجاگرکرناہے جبکہ ضلعی صحت افسر ڈاکٹر سید علی انجم نے بتایا کہ ضلع وسطی میں707ٹیمیں ٹائیفائیڈ سے بچائو کے ٹیکے لگانے کے لئے مقررکی گئی ہیں کسی بھی بچے کوٹیکہ لگانے کے بعد منفی ردعمل کی صورت میں والدین کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے فیلڈ میں موجود ہریونین کونسل میںایمرجنسی ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز موجود ہیں اورکسی بھی ہنگامی صورت حال یا رہنمائی کے لئے ضلعی صحت دفتر021-99260392پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں