سوشل میڈیا پر مجھے بدنام کرنے مہم چلائی جارہی ہے، وزیراطلاعات سندھ کا ایف آئی اے کو خط

جمعہ 15 نومبر 2019 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھے بدنام کرنے مہم چلائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے ، سعید غنی کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط کے متن میں ہے کہ مجھے بدنام کرنے کے لیے چند دن سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے، یہ مہم فیس بک، ٹویٹر اور واٹس اپ پر شروع کی گئی ہے، مجھے بدنام کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں