نیشنل گیمز سائیکلنگ میں سندھ کی بوائز اینڈ گرلز ٹیم نے تمام صوبوں کو چت کردیا

پاکستان سائیکلنگ کے صدر ادریس حیدر خواجہ کی سندھ سائیکلنگ کے جنرل سیکریٹری کلیم اعوان کو مبارکباد

اتوار 17 نومبر 2019 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) سات سال کے طویل عرصے کے بعد ہونے والے 33ویں نیشنل گیمز پشاور 2019میں سندھ کی بوائز اینڈ گرلز سائیکلنگ ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 14پوائنٹس کے ساتھ تاریخی فاتحہ حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ سائیکلنگ ٹیم کے مینجر اور نیشنل گیمز سائیکلنگ مینجمنٹ کمیٹی کے اہم رکن ملک کلیم احمد اعوان اور کوچ محمد سہیل بلوچ کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے ۔

سندھ کی سائیکلنگ ٹیم میں نعیم (کپتان) ، عثمان احمد، عرفان بلوچ، سراج احمد اور منیر میر شامل تھے، جب کہ گرلز میں حمیرا بلوچ اور نصیبہ بلوچ شامل تھیں ۔ سند ھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ اور صدر محمد عارف بلوچ نے ٹیم کی واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ دریں اثناء فاتح ٹیم کے تمام سائیکلسٹوں کوچ اور مینجر کے لئے سندھ سائیکلنگ کے صدر عارف بلوچ نے گولڈمیڈل دینے کا اعلان کردیا ہے۔سندھ سائیکلنگ فاتح ٹیم منگل کو بذریعہ ٹرین کراچی واپس پہنچے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں