انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شپ پاکستانی دستہ آج ایران روانہ ہوگا

اتوار 17 نومبر 2019 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) پاکستان تن شن کان کراٹے فیڈریشن و آل پاکستان شوتوکان کراٹے فیڈریشن کا 9رکنی دستہ Caspian Cup انٹرنیشنل شوتوکان تن شن کان کراٹے چمپئن شپ ایران میںAPSKFکے صدر شیہان بشیر بٹ کی قیادت میں شرکت کرے گا۔ ٹیم(آج) 18نومبر کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے ایران کے لئے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

دستے میں شیہان بشیر بٹ سمیت سینسی شوکت جھنڈیر، سینسی منور حسین بھٹی،محمد اعظم ، عبدالرحمن، غوث مصطفیٰ، محمد میاں،شاہ بی بی اور طیبہ اشرف شامل ہیں جو ایران کے صوبے گیلان اور دارالحکومت آسترا میں 20سی22نومبر تک ہونے والی مزکورہ چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔چمپئن شپ میں میزبان ایران سمیت 10ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔APSKFکے سینئر نائب صدر شیہان شہزاد احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ سے ہے اور تمام کھلاڑی اس وقت بھرپور تیاری میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستانی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹری اسٹینڈ پر پہنچیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں