ٹینس سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لئے ڈویژنل اینڈ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بھر پور اقدامات کررہی ہے‘ کمشنر کراچی

اتوار 17 نومبر 2019 21:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالونی نے کہا ہے کہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹس ایڈمنسٹریشن شہر میں ٹینس سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سندھ سید مراد علی شاہ جہاں صوبے میں ترقی اور قیام امن کے حوالے سے اصلاحات کررہے ہیں وہیں صوبہ سندھ بالخصوص شہر قائد میں کھیلو ں کو فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے کے لئے بھی خصوصی احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی جیم خانہ میں شمسی ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام ’’کمشنر کراچی اے ٹی ایف انڈر 14 ٹینس چمپئن شپ‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چمپئن شپ کا انعقاد ایشین اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ تقریب میںکراچی جیم خانہ کے صدر فواد سلیم ملک ، خواجہ سعید حئی ،کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر گلزار فیروز ،ندیم معاذ جی اور خالد رحمانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کمشنر کراچی نے کہاکہ کراچی آج امن کا گہوارہ بن چکا ہے اس میں جہاں اداروں کا بے مثال کردار ہے وہیں شہر کے امن میں کھیل اور کھلاڑیوں کا کردار بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں