پی آئی اے کے ٹشو پیپرز کی فروخت کا انکشاف

اتوار 17 نومبر 2019 21:45

پی آئی اے کے ٹشو پیپرز کی فروخت کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) باکمال لوگوں کے لاجواب کارنامے، پی آئی اے کے عملے نے ٹشو پیپرز کو بھی نہیں بخشا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک ہیئر ڈریسر شاپ پر پی آئی اے کے پرنٹ کردہ ٹشو پیپرز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین نے مبینہ طور پر خوراک اور پرزہ جات کے بعد ٹشو پیپرز کو بھی نہ چھوڑا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے معروف سیلون پر پی آئی اے کے ٹشو پیپرز استعمال ہورہے ہیں جبکہ سیلون کے مالک نے بتایا کہ پی آئی اے ملازمین کلو کے حساب سے ٹشو پیپرز بیچتے ہیں اور وہ کافی عرصے سے ٹشو پیپرز خرید رہے ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جو بھی ملازم ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں