y ڈنمارک سفارتخانے کے تحت کراچی میں میگا ایونٹDKinPK کا اہتمام

lاقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف(SDG) کو اجاگر کیا

اتوار 17 نومبر 2019 22:20

۸ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) ڈنمارک سفارتخانے کے تحت کراچی میں ایک میگا ایونٹDKinPK کا اہتمام کیا گیا ، جس میںمتعدد معزز شخصیات نے شرکت کی اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف(SDG) کو اجاگر کیااور اس بات پر روشنی ڈالی کہ گرین منتقلی کیوں پاکستان اور اس کی معیشت کو فائدہ پہنچانے کیلئے ضروری ہے، اور ڈنمارک کی جانب سے گرین منتقلی کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے مفید مشورے بھی دئیے۔

گرین منتقلی کی اس تقریب میں پاکستان کیلئے اہم معاشی فوائد کی نشاندہی کی گئی، اور حکومت کو پاکستان میں حقیقی گرین منتقلی کی راہ ہموار کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کیلئے راغب کیا۔اس پروگرام سے یہ بھی آگہی فراہم کی گئی کہ نجی شعبہ میں گرین منتقلی کس طرح معاشی لحاظ سے بہترین تاثرپیدا کرسکتی ہے، اور یہ تجارتی اداروں کو اپنے پلانٹس اور انتظامات میں پائیدار طریقہ کار اپنانے کی طرف رغبت ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس پروگرام سے یہ ظاہر ہوگا کہ گھرانوں اور روزمرہ کے شعبے میں پائیدار زندگی گزارنے کے طریقہ کار سے کیسے عام شہریوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،اور یہ ملک بھر کے پاکستانیوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں پائیدار زندگی کے فروغ کیلئے اپنی کوششوں میں اضافہ کرنے کی جانب ترغیب دے گا۔ معروف ڈینش شیف کیسپر بوگسکوف (Casper Bogeskov)کراچی میں پاکستانی شیفس کے ساتھ متعدد سیشنز کے ذریعہ صحت مند زندگی اور پائیدار کھانا پکانے کی تربیت دیں گے،بوگسکوف شیفس اور کھانے کے شوقین پاکستانیوں کے منتخب کردہ اجزاء سے مختلف لذیز مگر صحت مند کھانوں کے متبادل پیش کریں گے۔

اس موقع پر ڈینش بینڈ روقوالی (Rocqawali)نے پاکستان کی روائتی قوالی کا فیوژن پیش کیااور جدید روائتی موسیقی کے بہترین امتزاج نے تقریب کا ماحول اور سما باندھ دیا۔ یہ حیرت انگیز ثقافتی فیوژن باہمی ثقافتی تفہیم کو متاثر کرتا ہے اور پوری دنیا میں مضبوط دوستی کا باعث بنتا ہے۔ اس ایونٹ میں نمایاں کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف (SDG)یہ ہیں: SDG 2: زیرو ہنگر ، SDG 3: صحت و تندرستی، SDG 7: کم قیمت صاف توانائی، SDG 9: صنعت، جدت اور انفراسٹرکچر، اور SDG 12: ذمہ دار کھپت اور پیداوار۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں