غ*تحریک انصاف کراچی میں مثالی تنظیمی ڈھانچا کھڑا کرنے جارہی ہے، خرم شیر زمان

wہم نوے دن کے اندر کراچی میں اپنی تنظیم سازی کو مکمل کرینگے غ* مولانا فضل الرحمان جتنے چاہے پلان بنا لیں وزیر اعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتے S کارکنان اور عوام وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،وہ دن دور نہیں جب عمران خان کی محنت اور کاوشوں کی بدولت پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا ، 9صدر تحریک انصاف کراچی ریجن

اتوار 17 نومبر 2019 22:20

ٴکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کراچی میں ایک مثالی تنظیمی ڈھانچا کھڑا کرنے جارہی ہے۔ہم نوے دن کے اندر کراچی میں اپنی تنظیم سازی کو مکمل کرینگے۔ہمیں پاکستان تحریک کو ایک کراچی میں ایک مثالی تنظیم بنانا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف کراچی نے آج سے پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اب دیگر سیاسی جماعتوںسے بھی بڑے بڑے نام ہمارے پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس میں ’’یکجہتی عمران خان ریلی‘‘ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم انصاف ہاوس میں ایک کمپلین روم قائم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے نمائندے اب روز کی بنیاد پر انصاف ہاوس میں بیٹھ کر عوام کے مسائل سنیں گے ۔

وزیر اعظم کے اعلانات پر عمل در آمدکرنے کے لئے بھی ایک کمیٹی بنائے گے۔ہم یہ چاہتے ہیں جو عمران خان نے وقت دیا ہے منصوبے کے مکمل کرنے کے لئے وہ وقت پر پورے ہوجائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اگلا ہدف آئندہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہیں جس کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں شہر بھر سے کامیاب ہوگی اور کراچی کا میئر تحریک انصاف کا ہوگا۔

صوبے کے حکمرانوں نے اس شہر کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والا کراچی آج تباہی کا شکا ر ہے۔ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر کراچی کو بین الاقوامی طرز کا شہر بنائے گی۔ بعد ازاں تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ انصاف ہاوس تا سی ویو وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کی ۔

ریلی میںکارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو دلدل سے نکال کر ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں۔ ملک کی عوام وزیر اعظم کے فیصلوں اور ان کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔ عمران خان ایک منتخب وزیر اعظم ہیں ۔جو لوگ خود الیکشن ہار گئے وہ ایک منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں تو مذاق لگتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان جتنے چاہے پلان بنا لیں وزیر اعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوروہ دن دور نہیں جب عمران خان کی محنت اور کاوشوں کی بدولت پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں