ؤ سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے، ریاض حیدر

y وزیر صحت عزراپیچو کو مستعفیٰ ہونا چاہیے کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں 22 افراد جان گنواچکے ہیں، سندھ کے 29 اضلاع میں سگ گزیدگی کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں ، پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے محکمہ صحت سندھ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے وزیر صحت عزراپیچو کو مستعفیٰ ہونا چاہیے کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں 22 افراد جان گنواچکے ہیں مگر افسوس محکمہ صحت نے اپنی سرکاری اعدادوشمار میں کسی ہلاکت کو شمار نہیں کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے 29 اضلاع میں سگ گزیدگی کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ کے 313اسپتالوں،میڈیکل سینٹرز میں اینٹی ریبیز 17 ہزار سے زائد ویکسین موجود ہے سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے رواں سال جناح اسپتال کراچی میں 10ہزار کیسز سامنے آئے کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بھرمار ہے محکمہ صحت سندھ سالانہ 130 ارب روپے بجٹ رکھتا ہے اس کے باوجود بھی سرکاری ایمبولینس میں پیٹرول نہیں ہوتاصوبہ سندھ کے لوگ کتے کے کاٹنے، ایڈز، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں میں جکڑے ہوئے ہیں130 ارب بجٹ کے باوجود بھی کتے کے کاٹے کے انجکشن نہیں ہیں اداروں میں کرپشن کی وجہ سربراہان ہوتے ہیں وزیر صحت سندھ انسانی زندگیوں سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں