عوام کوبنیادی حقوق سے محروم مہنگائی کے ذریعے آخری نوالہ تک چھینا جارہا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمہوریت مایوسیوں کو ختم خوشحالی وترقی کو پروان چڑھاتی ہے مگر اس کے برعکس عوام آج بھی بے روزگاری کا شکار ہیں ،ثروت اعجاز قادری

بدھ 20 نومبر 2019 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کوبنیادی حقوق سے محروم مہنگائی کے ذریعے آخری نوالہ تک چھینا جارہا ہے ،عوام کے مسائل حل نہ کرنیوالی حکومت زیادہ چل نہیں سکتی حکمران ماضی سبق حاصل کریں ،دعوئوں کا دور ختم ہوچکا اب تو عوام کو معاشی ریلیف دینا ہی ہوگا ، بے روزگاری میں اضافہ غربت مٹائو کی جگہ غریب مٹائو پالیسی کا شاخسانہ ہے،مہنگائی کو روکنے میں حکمران بے بس ہیں ، ملک کو سیاسی ومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا،حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرئے ،اتحاد ویکجہتی سے بڑی سے بڑی قوت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،سیاسی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،ہمارا مقابلہ عوام دشمن پالیسیوں سے ہے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھیں گے ،عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی روش ختم نہیں ہوئی تو مایوسیاں جنم لیگی ،عوام کو سستا راشن ،سستی بجلی ،امن اور تفریح گاہ مہیا کرنا حکومت کا آئینی فرض ہے ،حکومت عوام کو اچھی تعلیم ،صحت،روزگاراور گھر فراہم کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کرئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں عوام کو بنیادی حقوق کے ساتھ مکمل سماجی تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے ،پاکستان میں سماجی تحفظ کا اب تک کوئی موثر نظام موجودنہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں عدم استحکام کا احساس عام ہورہا ہے ،جمہوریت مایوسیوں کو ختم خوشحالی وترقی کو پروان چڑھاتی ہے مگر اس کے برعکس عوام آج بھی بے روزگاری کا شکار ہیں ،غربت کے خاتمے کیلئے کسی بھی حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہر دور میں مہنگائی آسمان کو چھوتی رہی اور آج مہنگائی کا طوفان سر اٹھا رہا ہے ،ایک طرف بے روز گاری دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب سے آخری نوالہ تک چھین لیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے ، غربت کو ختم کئے بغیر دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے تعلیم ،اسپتالوں میںمفت یا سستا علاج اور غریبوں کو اجناس مہیا کرنا حکومت ترجیعات میں شامل کرئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں