تجاوزات کے خلاف مہم: مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں قائم کی گئی دکانیں، گودام اور دیگر تجاوزات کو مسمار

طارق روڈ پر کارروائی کے دوران مزاحمت پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 20 نومبر 2019 22:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں قائم کی گئی دکانیں، گودام اور دیگر تجاوزات کو مسمار کرکے قبرستان کی اراضی واگزار کرالی جبکہ طارق روڈ پر کارروائی کے دوران مزاحمت پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم میں تیزی لاتے ہوئے مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں قائم کی گئی دکانیں، گودام اور دیگر تجاوزات کو مسمار کرکے قبرستان کی اراضی واگزار کرالی جبکہ طارق روڈ پر کارروائی کے دوران مزاحمت پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف بدھ کے روز بھی سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی شہر کے مختلف اضلاع میں کارروائی جاری رہی ،ضلع غربی میں مواچھ گوٹھ میں قبرستان پر قبضہ مافیا کی تعمیر کردہ دکانیں ،گودام اوردیگر تجاوزات مسمار کردی گئیں یہ کارروائی ڈائریکٹر ویسٹ معین غوری ،ڈپٹی ڈائریکٹر بابر نے علاقہ پولیس کی موجودگی میں کی جبکہ ضلع وسطی میں غوثیہ گراؤنڈ ناظم آباد میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری زمین پر دکانیں بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انسداد تجاوزات کے عملے نے زیر تعمیر دکانوں کو مسمار کردیا، یہ کارروائی ڈائریکٹر ضلع وسطی منہاج الحق اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان کی موجودگی میں کی گئی جس میں علاقہ پولیس کا بھی تعاون حاصل رہا، ضلع شرقی میں دولت رام روڈ، پی آئی بی ، طارق روڈ، دوپٹہ گلی اور اس کے اطراف انسداد تجاوزات کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ٹھیلے، پتھارے، کیبن، کھانے پینے کے اسٹالز، ریڑھیاں، تخت، کرسیاں، میزیں اور دیگر سامان ضبط کرلیا یہ کارروائی علاقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی موجودگی میںکی گئی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر شاکر ذکی اورڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھا نی بھی اس موقع پر موجود تھے، ضلع جنوبی میں لائٹ ہائوس، ایم اے جناح روڈ ، میوہ شاہ روڈ ،نیو کمہار واڑہ لیاری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانوں کے آگے بنائے گئے چبوترے، جالیاں، تندور، دیواریں مسمار کردی گئیں جبکہ سڑک اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن ،کھانے پینے کے اسٹالز، ریڑھیاں ،تخت ،کرسیاں ،میزیں ،پنجرے ،پتھارے اور دیگر تجاوزات کو ضبط کرلیا گیا ، لیاری میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے جس کے دوران تمام خاتمہ کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں