پی آئی اے ملازمین نے لاہور ائر پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ترجمان

بدھ 20 نومبر 2019 22:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) ملازمین نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ائر پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے نے بدھ کو بتایا کہ شعبہ پسنجر ہینڈلنگ اور سیکورٹی کے ملازمین نے ائیر پورٹ پر سامان کے ایک خالی کنٹینر سے تین پیکٹ برآمد کئے۔ جس پر انہوں نے فوری طور پر اے این ایف سمیت متعلقہ ایجنسیوں کو اس کی اطلاع دی۔ اے این ایف کے اہلکاروں نے تینوںپیکٹ کا معائنہ کیا اور غیر قانونی منشیات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس سلسلے میں متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں