عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے ہے، اس کی وجہ حکومت کی مثبت پالیسیاں ہیں: بلومبرگ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 نومبر 2019 22:33

عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء) : عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا ہے۔ عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے ہے، اس کی وجہ حکومت کی مثبت پالیسیاں ہیں۔ جریدے کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں مزید غیرملکی سرمایہ آئے گا۔ بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھر بڑے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بن گئی ہے۔

بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان میں‌ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہرگزشتہ تین ماہ سے جاری ہے، فکسڈ انکم منافع کی کمی پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

بلومبرگ کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق بینک، میوچل فنڈز، انشورنس کمپنیوں کا ہدف شیئرز کی خریداری ہوگا،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں سال64ملین ڈالر کے شیئرز خریدےعالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستانی معاشی صورت حال کو ابھرنے والی معاشی طاقت سے تعبیر کیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف فروری جائزے کے بعد اسٹاک مارکیٹ تیز تر ہوگی۔

دوسری جانب بدھ کے روز پی ایس ایکس میں 526.69 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، تنزلی کے باعث 5 حدیں گر گئیں، 100 انڈیکس 38037.68 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز 526.69 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، تنزلی کے باعث 5 حدیں گر گئیں۔ رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی طرف جانے والی مارکیٹ کو بریک لگ گئی، آج 526.69 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، کاروبار میں گراوٹ کے باعث 1.38 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

منگل کو اروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، تیزی کے باعث 38661.71 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم انویسٹرز کی طرف سے عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں 7 حدیں گر گئیں اور انڈیکس 38000 کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37977.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں