صوبہ بھر کے خصوصی تعلیم و بحالی مراکز میں یونیورسل چلڈرن ڈے منایا گیا

جمعرات 21 نومبر 2019 17:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) صوبہ بھر کے خصوصی تعلیم و بحالی مراکز میں یونیورسل چلڈرن ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے مزار قائد کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈریم ورلڈ ریسارٹس کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

جیکب آباد میں خصوصی بچوں میں تحائف بکس اور ریفریشمنٹ بکس بھی تقسیم کئے گئے۔ سکھر میں خصوصی افراد میں پانچ وہیل چیئرز تقسیم کی گئی۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے اس موقع پر شاندار تقریبات منعقد کرنے پر تمام افسران اور مراکز کے سربراہان کومبارک باد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں