حکومت سندھ اور یونیسیف نے رولنگ ورک پلان 2020 ء پر دستخط کردیئے

ورک پلان میں چائلڈ لیبر سروے، ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن، تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام اور بچوں کی تعلیم کے منصوبے شامل ہیں

جمعرات 21 نومبر 2019 18:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) حکومت سندھ اور یونیسیف نے رولنگ ورک پلان 2020 ء پر دستخط کردیئے، حکومتِ سندھ کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور یونیسیف کے جانب سے ڈپٹی ریپرزنٹو تاجودین اوئیوالے نے دستخط کیے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ورک پلان میں چائلڈ لیبر سروے، ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن، تمام اضلاع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام اور بچوں کی تعلیم کے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کے یہ منصوبے صوبائی حکومت اور اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ(یونیسیف) نے مشترکہ فنڈز سے شروع کئے جائیں گے۔ اس دوران صوبائی سیکرٹری لیبر رشید احمد سولنگی نے بتایا کے محکمہ لیبر یونیسیف کی مدد سے چائلڈ لیبر سروے کرنے جا رہا ہے جس کے لئے سرویئر، انیومیلیٹر اور آبزرور بھرتی کرنے کی منظوری دی جائے تا کے سروے وقت پر مکمل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس دوران چیف سیکرٹری سندھ نے محکمہ لیبر کو چائلڈ لیبر سروے کے لیے 432 بھرتیوں کی منظوری دے دی جس میں 215 میل انیومیریٹر، 72 فیمیل انیومیریٹر،72 آبزرور اور 72 سرویئر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے محکمہ لیبر کو ہدایت کی کے چائلڈ لیبر سروے کو وقت پر مکمل کیا جائے کی ۔چائلڈ لیبر سروے کے بعد حکومت کو پالیسی بنانے میں مدد ملے گی۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ وہ بچے جو اسکولوں سے باہر ہیں ان بچوں کی تعلیم کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کے لئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل تعلیم کے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔ اس دوران بتایا گیا کے یونیسیف کی مدد سے سندھ حکومت تھر پارکر کے 50 ڈسپینسریز کو برتھ اسٹیشن بنارہی ہے۔ اس دوران یونیسیف کے ڈپٹی ریپرزنٹو تاجودین اوئیوالینے کہا کے سندھ صوبے میں 30 ملین ڈالر سے منصوبے شروع کرے گی جس میں تعلیم، صحت، نیوٹریشن اور بچوں کے متعلق پالیسی شامل ہے۔

چیئرپرسن پلاننگ ناہید شاہ درانی، سیکریٹری صحت زاہد عباسی، سیکریٹری لیبر رشید احمد سولنگی، سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈاکٹر محمد نواز شیخ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نیاز عباسی سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں