سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے سے متعلق درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا

جمعہ 22 نومبر 2019 17:27

سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے سے متعلق درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے سے متعلق درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فوری غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے سے متعلق 30سے زائد کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز سی ایچ ایس کے الاٹیز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزاروں کے پاس سب لیز الاٹمنٹ پیپر،ٹرانسفر لیٹر تمام دستاویزات موجود ہیں۔ قبضہ مافیا نے پولیس متعلقہ حکام کی سرپرستی سے پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیا اتنے بااثر ہیں کہ درخواستگزاروں کے پلاٹ پر تعمیرات شروع کردیں ہیں۔ درخواستگزاروں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی اس پلاٹ پر لگا دی ہے۔

اگر درخواستگزاروں کو پلاٹ نہ ملا تو یہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیگھر ہو جائیں گے۔ عدالت سے استدعا ہے پلاٹ سے قبضہ ختم کراکر قبضہ درخواست گزاروں کو دلایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فوری غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 روز میں سوسائٹی انتظامیہ سے الاٹ کئے گئے پلاٹ کی دستاویزات سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔ پلاٹ پر قبضے کیخلاف درخواست بدر سعید، محمد رفیق، محمد عامر سمیت 30 سے زائد لوگوں نے دائر کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں