محکمہ تعلیم کی ایمرجنسی کی ناکامی کے بعد محکمہ صحت بھی تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا ہے،خرم شیر زمان

پیپلز پارٹی کی اجاراہ داری کو اب صوبے میں چلنے نہیں دینگے، سندھ حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے،رہنما تحریک انصاف

جمعہ 22 نومبر 2019 17:36

محکمہ تعلیم کی ایمرجنسی کی ناکامی کے بعد محکمہ صحت بھی تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا ہے،خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے صوبے کے اسپتالوں میں عدم سہولیات اور فنڈز کی قلت پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی محکمہ تعلیم کی ایمرجنسی کی ناکامی کے بعد محکمہ صحت بھی تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا ہے۔حکومت سندھ نے کرپشن کی دوڑ میں دل کے اسپتال کو بھی نہیں بخشا۔

سندھ حکومت گیارہ سالہ دور حکمرانی میں محض قومی اداراہ برائے امراض قلب کے گن گاتی ہے۔این آئی سی وی ڈی پر مختلف ٹھیکے داروں کا 7 بلین سے زائد کا قرضہ ہے۔فنانشل بیلنس شیٹ کے مطابق خسارا 7.3 بلین سے 10 بلین تک پہنچ گیا۔ میڈیا سیل کراچی سے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال کی زیر تعمیر اوپی ڈی بلڈنگ بھی کرپشن اور بد انتظامی کی نظر ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اسپتال میں کرپشن، بدانتظامی اور شفافیت نہ ہونے باعث عطیہ کرنا بند کردیا ہے۔اسپتال کے ڈائریکٹر ماہانہ 3.3 بلین تنخواہ علاوہ الاونس کے وصول کرتے ہیں جو کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کی تنخواہ سے بھی زیادہ ہے۔ اِین آئی سی وی ڈی میں سیاسی بھرتیاں، من پسند اور زائد تنخواہیں اور بے جا کرپشن نے اسپتال کے انتظامی امور کو برباد کردیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ قومی احتساب بیورو نے کرپشن کی شکایات پر متعدد بار این آئی سی وی ڈی میں چھاپہ مارا ہے۔حکومت سندھ نے پہلے صوبے سے تعلیم اور اب صحت کی سہولیات بھی چھین لی۔وفاق صوبے کو این ایف سی کی مد میں فنڈز فراہم کر رہا ہے۔حکومت سندھ سارا پیسہ اپنی جیبوں میں ڈالنے میں مشغول ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ناانصافی و کرپشن کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی اجاراہ داری کو اب صوبے میں چلنے نہیں دینگے، سندھ حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں