کراچی: پولیس گردی کاایک اورواقع سامنے آگیا‘کینٹ اسٹیشن کے قریب گذری پولیس اہلکاروں نے کارکوروک کر2دوستوں کوگولیاں ماردیں

‘ایک دوست ہلاک‘دوسرازخمی‘فائرنگ کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیاگیا،ایس ایس پی سائوتھ نے کارکوروک کرفائرنگ کرنے کی تصدیق کردی

جمعہ 22 نومبر 2019 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) کراچی میں پولیس گردی کاایک اورواقع سامنے آگیا‘کینٹ اسٹیشن کے قریب گذری پولیس اہلکاروں نے کارکوروک کر2دوستوں کوگولیاں ماردیں‘ایک دوست ہلاک‘دوسرازخمی‘فائرنگ کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیاگیا،ایس ایس پی سائوتھ نے کارکوروک کرفائرنگ کرنے کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذری پولیس نے کینٹ اسٹیشن کے قریب ہنڈاسٹی سفیدرنگ کی کارنمبرAGC-712پرفائرنگ کرکے کارسوار2وافرادکوشدیدزخمی کردیا‘جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیاگیاجہاں پردوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مضروب نبیل ہوبھائی ولد عزیزسلیمان دم توڑگیا‘جبکہ زخمی رضاامام ولد اسدامام کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے‘واقع کی اطلاع ملنے پرایس ایس پی ساوتھ شیرازنذیربھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ‘جہاں پرشیرازنذیرنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ جائے وقوعہ کامعائنہ کرنے کے بعدمعلوم ہواہے کہ کارکوپارک کرکے فائرنگ کردی گئی ہے اورفائرنگ کانشانہ بننے والے دوافرادآپس میں دوست تھے‘جوگذری کھڈامارکیٹ کے قریب ریسٹورنٹ سے کھاناکھاکرواپس کارمیں آرہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کرنے کے بعدکینٹ اسٹیشن کے قریب کارکوروک کرفائرنگ کی‘جبکہ زخمی ہونیوالے شخص نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہمیں معلوم نہیں پولیس پیچھاکیوں کررہی تھی جب ہمیں معلوم ہواکہ پولیس پیچھاکررہی ہے توہم نے کارروک لی‘توپولیس نے فائرنگ شروع کردی‘میں اورمیرادوست امپورٹ ایکسپورٹ کاکام کرتے ہیں‘جبکہ ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کاکہناہے کہ کارسوارفیصل اوررضاامام آپس میں دوست تھے اور امپورٹ یکسپورٹ کاکام کرتے ہیں ،پولیس نے مشکوک جان کر کار کا پیچھا کیا اور روکنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی‘کینٹ اسٹیشن کے قریب کارپرفائرنگ کے نتیجے میں فیصل جاں بحق جبکہ رضاامام زخمی ہوگیا،زخمی اورجاں بحق شخص کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیاگیا‘جبکہ واقع میں ملوث گذری پولیس کے تینوں اہلکار سب انسپکٹر عبدالغفار‘ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل محمدعلی کوحراست میں لے لیاگیاہے ،اور واقع کی انکوائری کیلئے ایس ایس پی ضلع جنوبی ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن اورڈی ایس پی فرئیر کو مقرر کردیاگیاہے‘ واقع کی انکوائری باریک بینی سے تفتیش کی جارہی ہے ‘سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی ریکارڈحاصل کیاجارہاہے ‘تاکہ تفتیش شفاف طریقے سے کی جائے ،پولیس کامزیدکہناتھاکہ مقتول حاتم علوی روڈمکان نمبرF-7بلاک 4محکہ اسکیم 5کلفٹن کارہائشی اورمضروب کینٹ اسٹیشن کارہائشی ہے ‘تاہم پولیس نے بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے بعدمقتول کی لاش کوورثاء کے حوالے کردیا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں