حکومت صوبے میں کتب بینی کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے ،معاشرے میں کتابوں سے محبت کو واپس لانا ہو گا ، وزیراعلیٰ سندھ
محکمہ ثقافت کے ذریعے صوبے بھر میں لائبریریوں کا نیٹ ورک قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکسپو سینٹر میں عالمی بک فیئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 5 دسمبر 2019 23:55
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی ،صوبائی وزیر قانون مرتضی وہاب ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماں عامر خان ،خواجہ اظہار الحسن ،میئر حیدرآباد طیب حسین ،سینئر صحافی قاضی اسد عابد ،عبدالقادر خانزادہ ،سینئر صحافی محمود شام ، چیئرمین ضلع شرقی معید انور، مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی ، نامور ادیبوں اور شاعروں سمیت مختلف ممالک کے سفارت کاروں، علمی ،سماجی ، ادبی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو باب السلام ہونے پر فخر ہے ،سندھ وہ واحدصوبہ ہے جس کی اسمبلی کو قیام پاکستان کی قرار داد منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان سندھ میں پیدا ہوئے اور سندھ کے لوگ مل کر اس ملک کو آگے لیکر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہو تا ہے کہ نوجوان نسل کتابوں سے دور ہو گئی ہے ہم معاشرے میں کتابوں سے محبت کو واپس لانا چاہتے ہیں ،حکومت سندھ کتب بینی کا شوق بڑھانے کے لئے ہر سطح پر تعاون کرنے کا تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کتابیں خرید کر لائبریری کو عطیہ کریں تو اس سے بھی کتب بینی کو فروغ حاصل ہو گا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ دور جدید میں کتب میلہ یقینا لوگوں کو حیران کر رہا ہوں گا مگر یہ بھی یاد رکھنا ہو گا کہ جن ممالک نے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا وہاں آج بھی کئی منزلہ کتب خانے موجود ہیں آج بھی ترقی یافتہ ممالک نے لاکھوں کتابیں پڑھی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں سوچ پر قدغن لگ جائے وہاں کتابیں کم پڑھی جاتی ہیںہمیں کتابوں کے لفظ کی حرمت کو سمجھنا ہو گا ہماری خواہش ہے کہ پاکستا ن میں ایسا معاشرہ قائم ہو جائے جہاں نعرہ لگانے پر دہشت گردی کے مقدمات نہ بنیں ۔پاکستان پبلشرز اینڈبک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے کہا کہ اس نمائش کا آغاز صرف ایک ہال سے ہوا تھا آج یہ تین ہالز میں منتقل ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولوں نے شہر میں کتاب کلچر کو فروغ دیا ہے آج لائبریری ویران نظر آ رہی ہے کیونکہ فنڈز کی کمی ہے وزیر اعلی سندھ صوبے بھر میں لائبریریوں کو فعال کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہم معاشرے کے ہر طبقے کو کتابوں سے جوڑنے کی جہدجہد کرتے رہیں گے آج پہلے دن کا رش بتا رہا ہے کہ یہاں کتب بینی کا شوق رکھنے والوں زندہ ہیں ۔علاوہ ازیں پاکستان پبلشرز اینڈبک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت 5روزہ پندرھواں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ 2019کا باقائدہ آغاز ایکسپو سینٹر کراچی میں جمعرات کوہوگیا۔افتتاح سے قبل ہی اسکولز و کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے خود ہی کتب میلے کا افتتاح کردیا۔ نمائش میں آئے ہوئے ادیب ، شاعر، سماجی اور سیاسی شخصیات نے کتب میلہ کو کراچی شہر کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نمائش کراچی کے امیج کو بہتر کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔ کتب میلہ میں متعدد اسکولوں کے بچوں نے اپنی پسند کی کتابیں انتہائی رعایتی نرخ میں خرید کر خوشی کا اظہار کیا ۔کتب میلے میں خواتین کی دلچسپی بھی قابلِ دید ہے۔اس میلہ میں اردو، سندھی ، فارسی، پنجابی ، گجراتی سمیت ملک بھر میں بولی جانے والی زبانوں اور انگریزی زبان کی کتابوں اور رسائل میں گہری دلچسپی دیکھنے میں آئی۔کتب میلے میں سب سے زیادہ درسی کتب اسٹالوں پر طلبہ و طالبات اور والدین کا رش تھا ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو