عوام کو اپنی محرومیوں کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے خود کھڑا ہونا ہوگا، آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے، سید مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی نے پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے، اگر باکردار لوگ ہی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے رہیں گے تو ملک کبھی بہتر نہیں ہوسکتا

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ عوام کو اپنی محرومیوں کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے خود کھڑا ہونا ہوگا، آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے ۔ پاک سرزمین پارٹی نے پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔ اگر باکردار لوگ ہی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے رہیں گے تو ملک کبھی بہتر نہیں ہوسکتا۔

صحیح لوگوں کا صحیح کام میں ساتھ دینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، گھر بیٹھ کر خاموشی اختیار کرنے والے لوگ ظالموں کے ساتھی ہیں اور روز قیامت انکا حشر ظالموں کے ساتھ ہی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نیو کراچی ٹان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائمخانی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سید مصطفی کمال نے کارکنان کو پارٹی کا پیغام گھر پہنچانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہماری محنت کی وجہ سے آج لوگوں میں نفرتیں ختم ہوئی ہیں، آج لوگ آپسی دشمنی کو بھلا کر ترقی اور مسائل کے حل کی بات کر رہے ہیں۔ یہی وہ راستہ ہے جس سے پاکستان ترقی کرے گا اور ہم ایک باعزت قوم کہلائیں گے۔ لوگوں میں شعور بیدار ہو چکا ہے، ہمارا مخالف بھی ہماری بات کو تسلیم کرتا ہے لیکن اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے سیاست دان لوگوں میں نسل، مذہب، فرقے اور زبان کی بنیاد پر نفرت بھرتے ہیں۔ جو شخص بھی ملک اور عوام سے مخلص ہوگا وہ نفرتوں کو ختم اور ملک کو ترقی دینے کی بات کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں