بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی میں مکمل کردہ 7 بڑے پروجیکٹس کا افتتاح کردیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:28

بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی میں مکمل کردہ 7 بڑے پروجیکٹس کا افتتاح کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی میں مکمل کردہ 7 بڑے پروجیکٹس کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقعے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، مئیر کراچی وسیم اختر، مرتضی وھاب، شہلا رضا، مرتضی بلوچ، مکیش چاولا، وقار مھدی، راشد ربانی، سلمان مراد، جان محمد بلوچ، سریندر ولاسائی، سینٹر انور لال ڈین، گھنور خاں اسران، سینٹر رخسانہ زبیری اور دیگر رہنما بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جن منصوبوں کا افتتاح کیا، ان میں طارق روڈ انڈر پاس، ٹیپو سلطان روڈ، سید صبغت اللہ شاھ راشدی روڈ ( اسٹیڈیم روڈ )، سن سیٹ فلائی اوور، سب میرین انڈر پاس، 12000 روڈ کورنگی اور بیگم راعنا لیاقت علی خان فلائی اوور شامل تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مختصر مدت کے اندر پایئہ تکمیل کو پہنچائے جانے والے تمام سات منصوبے انتھائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ایک طرف سندھ حکومت گڈ گورننس کا نمایاں مظاہرہ کر رہی ہے، تو دوسری جانب نالائق وزیراعظم نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو غریبوں کی خدمت میں یقین رکھتی ہے اور ہم نے غربت کے خاتمے کیلئے BISP جیسے کامیاب پروگرام شروع کئے۔ وزیراعظم عمران خان بتائیں کہ اس نے پنجاب اور KPK میں کون سے ترقیاتی کام کئے ہیں۔

آپ تو وزیراعلی شیر شاہ سوری اور وسیم اکرم پلس کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں۔وفاقی حکومت کی گورننس سخت بحران کا شکار ہے۔ اس بحران کو صرف عوامی منشور رکھنے والی پارٹی ہی حل کر سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم کو بند کرنا ہوگا، جو کہ فقط بڑے سرمائیکاروں کے لیئے ہے۔ جبکہ اس کی جگہ چھوٹے تاجروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لانی ہو گی۔

انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورِ صدارت کے دوران نہ صرف مزدووں اور نوکری پیشہ افراد کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کروایا بلکہ فوجی جوانوں کیساتھ ریٹائرڈ سرکاری ملازمیں کی پینشنز بھی بڑھائیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کو اپنے حصے کے روکے ہوئے فنڈز فراہم کرے تو پیپلز پارٹی کی صوبائی سندھ کی مزید دمت کر سکے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں