شہر قائد کے فنڈ کراچی کو نہیں مل رہے، اکیلا سندھ حکومت سے لڑ رہا ہوں، عمران خان سے 3 ملاقاتوں کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا، میئر کراچی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:55

شہر قائد کے فنڈ کراچی کو نہیں مل رہے، اکیلا سندھ حکومت سے لڑ رہا ہوں، عمران خان سے 3 ملاقاتوں کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا، میئر کراچی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے وفاقی حکومت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد کے فنڈ کراچی کو نہیں مل رہے، اکیلا سندھ حکومت سے لڑ رہا ہوں، عمران خان سے 3 ملاقاتوں کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔نجی اسکول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تعلیم کا 90 فیصد بوجھ پرائیویٹ سیکٹر نے سنبھال رکھا ہے جبکہ تعلیم، صحت، سیکیورٹی یہ 3 چیزیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سرکاری اسکولوں کا حال سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی حکومت سے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اکیلا سندھ حکومت سے جنگ لڑرہا ہوں، شہر کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے 3 اجلاس کرچکا ہوں مگر نتیجہ صفر ہے، صرف زبانی جمع خرچ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے 7 ایم این ایز کے ساتھ پی ٹی آئی کی حکومت کو بھرپور سپورٹ کیا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ کراچی کے مسائل اپنی جگہ موجود ہیں، کرچی والوں نے بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔وسیم اختر نے کہا کہ کراچی سے سندھ حکومت 95 فیصد اور وفاقی حکومت 65 فیصد ریونیو حاصل کررہی ہے، مگر کراچی کے فنڈز کراچی کو نہیں مل رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں