عالمی اردو کانفرنس میں مشاعرے کا انعقاد ،رات گئے تک جاری رہا

دنیا بھر سے آئے شعراء نے اپنا کلام پیش کرکے حاظرین محفل سے داد سمیٹی

اتوار 8 دسمبر 2019 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 12ویں عالمی اردو کانفرس کے تیسرے روز سبزہ زار میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہا۔ وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ مہمانِ خصوصی اور میزبان عنبرین حسیب عنبر، فیصل سبزواری ، شکیل خان جبکہ محترمہ شہلا رضا، سابق سینیٹر تاج حیدر صاحب،اراکینِ گورننگ باڈی اور ممبر آرٹس کونسل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دنیا بھر سے آئے شعراء نے اپنا کلام پیش کرکے حاظرین محفل سے داد سمیٹی۔ شعراء میں خالد شریف، میر احمد نوید، اجمل سراج،محبوب ظفر، قمر رضا شہزاد، سعود عثمانی،محمودہ غازیہ، حمیدہ شاہین، شکیل جاذب، احمد عطاء اللہ، نجمہ عثمان، عنبرین حسیب عنبر، محترمہ راحت زاہد، رنجیت سنگھ چوہان، وکیل انصاری،ریحانہ قمر، صدف مرزا، عشرت معین سیما، ثمن شاہ، سید ہما طاہر، تہمینہ راؤ، مہ جبیں غزل انصاری، شہزاد شرجیل، فرخ اقبال، اجمل سراج، علاؤ الدین خانزادہ، ریحانہ روحی شامل تھے۔ حاضرین محفل شعر و سخن کی محفل سے رات گئے تک لطف اندوز ہوتے رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں