زیبسٹ اسٹوڈنٹس کی جانب سے ٹریفک پولیس میں فروٹ کپ کی تقسیم

ٹریفک نظام بہتر بنانے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا اہم کردار ہے، طالبعلموں کا اظہارِ خیال

اتوار 8 دسمبر 2019 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) زیبسٹ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکاروں میں فریش فروٹ کپس کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق طالبعلموں نے اپنے پروجیکٹ فروٹیلیا کے سلسلے میں ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقے میں اپنے فرائض انجام دینے والے ٹریفک پولیس کی نفری میں فریش فروٹ کپ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں طالبعلموں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس سخت سردی اور شدید گرمی میں بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے ہیں۔

ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں ٹریفک پولیس کا اہم کردار ہے۔ شہریوں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں جس سے حادثات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سگنل پر سگنل موڈ کے مطابق گاڑی چلائیں۔ زیبرا کراسنگ پر پیدل چلنے والوں کو راستہ دیں۔ ٹریفک پولیس نے زیبسٹ اسٹوڈنٹس کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں