جامعہ کراچی،بیچلرز، ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں اور بی اے / ایل ایل بی کی داخلہ فہرستیں جاری

اتوار 8 دسمبر 2019 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق بیچلرز ،ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن کی میرٹ کی بنیاد پرہونے والے دخلوں اور بی اے / ایل ایل کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس13 دسمبر2019ء تک صبح9:30 تاشام 4:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس وائوچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہالمیں قائم داخلہ کمیٹی کائونٹرز سے تصدیق کرانے کے بعد بینک کائونٹرپر اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 11 دسمبر 2019 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں