جامعہ کراچی،ایک روزہ سیمینار بعنوان: ’’ریسرچ پروپوزلز کیومسترد ہوتے ہیں‘‘ 11 دسمبر کو ہوگا

اتوار 8 دسمبر 2019 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم کے ایم فل کے طلباوطالبات کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان: ’’ریسرچ پروپوزلز کیومسترد ہوتے ہیں‘‘ بروز بدھ 11 دسمبر 2019 ء کو دوپہر ایک بجے آڈیویژول سینٹر جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے جامعہ کراچی کی مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کی رکن وسابق سربراہ شعبہ نفسیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے شعبہ تعلیم کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نسرین حسین کلیدی خطاب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں