فلپائن میں منعقدہ یورو ایشیاء چمپئن شپ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

یورو ایشیاء چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

اتوار 8 دسمبر 2019 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) فلپائن میں منعقدہ یورو ایشیاء چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے پہلی دفعہ چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور کے تمغے حاصل کرلیے 22 ممالک کی ٹیموں کے درمیان مقابلے میں پاکستان دوسرے نمبر پر رہا 5 فائٹرز میں سے راجہ عامر، شفقت ہیوی ویٹ اور مڈل ویٹ کے مقابلوں میں کامیاب ہوئے کھلاڑیوں نیسلور کے تمغے کشمیری بھائیوں کے نام کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر کھیلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہماری سپورٹ کی پہلی دفعہ پاکستان کی طرف سے ہم نے یہاں نمائندگی کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی قوم کی دعائوں کے لیے بھی مشکور ہیں اگلی دفعہ مزید محنت سے کامیابی حاصل کریں گیاس موقع پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے رکن سندھ اسمبلی نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی سے متعلق کہا کہ یورو ایشیاء چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں صوبائی اور وفاقی حکومت نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کریحکومتی سطح پر کامیاب کھلاڑیوں کا استقبال کرایا جائیسرکاری سطح پر سہولیات سے کھلاڑی مزید ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ملک میں ٹیلنٹ کی نہیں حکومتی سطح پر توجہ کی ضرورت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں