تجاوزات کے نام پر غریب ٹھیلے والوں سے ساتھ زیادتیاں بند کی جائیں،زاہد اعوان

ٹھیلے والوں کا کاروبار تباہ ہوچکا ہے، حکومت غریب کو حقوق دلوائے، چیئرمین سبزی منڈی

اتوار 8 دسمبر 2019 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) چیئرمین سبزی منڈی زاہد اعوان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے نام پر غریب ٹھیلے والوں سے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہے، ان کے ٹھیلے اٹھائے جارہے ہیں اور ہزاروں روپے کے عوضنٹھیلے چھوڑنکر کاروبار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔جس سے کاروبار اور غریب آدمی تباہ ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں سبزی منڈی میںناجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ کہاںنکا قانون ہے کہ ٹھیلے اور ریڑھی والے اگر سڑکوں پر ٹریفک جام نہیں کررہے تو انہوں تنگ کیا جائے، اور ان سے پیسے مانگیں جائیں اور پھر ان کے ٹھیلے اٹھا ئے جائیںن۔

پہلے بھی تجاوزات کے نام پر آپریشن سے ہزاروںنلوگ تباہ و برباد ہوچکے ہیں اور اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ عوام اپنی حقوق کے لئے کہاں جائیںن انہوں نے کہا غریب آدمی کے وسائل دن بدن کم ہورہے ہیںنجس سے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ میری میئر کراچی، کے ایم سی اور عہدیداران اور حکومت ترجمانوںسے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کا جائے اور غریبوںنکا کام کرنے دیادیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں