مدینہ کالونی پولیس کی بڑی کاروائی 45 لاکھ سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا

اتوار 8 دسمبر 2019 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کی احکامات پر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے پولیس کی بڑی کاروائی ایس ایچ او مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 45 لاکھ روپے کے سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا خوفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیکر نمبر THM-749 سے 45 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا ہے اسمگلنگ میں ملوث دوملزمان ریاض احمد ولد نور محمد اور ممتاز ولد عبدالکریم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان بلوچستان سے ڈیزل اسمگل کرکے کراچی پہنچا دیتے تھے ۔

(جاری ہے)

برآمد ڈیزرو ٹینکر کو زیر دفعہ 54/550 کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا جس سے کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں