پاکستان بیوٹی الائنس نے مونا جے کے ذریعہ سرٹیفائیڈ میک اپ ماسٹرکلاس پیش کر دیا

اتوار 8 دسمبر 2019 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) پاکستان کی مشہور اور بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ ہیئر اسٹائل ماہر اور میک اپ آرٹسٹ مونا جے ، جو پاکستان بیوٹی الائنس کی چیئرپرسن بھی ہیں ،گزشتہ دنوں زاویر ہال ، پی سی ہوٹل ، کراچی میں پہلا کامیاب میگا میک اپ ماسٹرکلاس شو پیش کیا۔ ماسٹرکلاس میں میک اپ کے قواعد سے متعلقہ متعدد شعبوں کا احاطہ کیا گیا جس کا بنیادی نکتہ معمول کے مطابق جلد کی نگہداشت تھی جبکہ اس موقع پر بین الاقوامی سطح کے میک اپ رجحان کا براہ راست مظاہرہ کیا گیا۔

ان میں بارلے دیئر ، میڈاس ٹچ اور ٹرکش ڈیلائٹ شامل تھے۔ماسٹرکلاس میں بڑی تعداد میں میک اپ پروفیشنلز ، فیشن میک اپ آرٹسٹس ، بیوٹی ولوگرز اور صنعت سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا اختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا جس کے بعد تقریب تقسیم اسناد ہوئی۔ مونا جے نے شرکاء کو سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ تقریب کو اہم شخصیات نے زینت بخشی جبکہ دیگر معروف سلیبرٹیز بشمول اینجی مارشل ،طلعت شان ،قمر نفیس اور برونو وساری سے انا نے شرکت کی۔

ڈریس ڈیزائنر مونا عمران اور جیولری نادیہ چھوٹانی نے تیار کی ، گولڈ اسپانسر ڈیکسن پاکستان تھے جبکہ دوسرے اسپانسرز میں برونووسری ، فریمسی ، سلکی کول ، سلکی ٹیکنو بیسک ہرواتسکا ، میک اپ سٹی ، ایلس بونڈ ایکس اینکس ، مجیسٹک کاسمیٹک ، آرٹسٹا اکیڈمی ، سویٹ ٹچ لندن ، مورل پروفیشنل میک اپ ، کریولن پاکستان ، جانسن کاسمیٹکس ، بیری ، زائنا سیلون ، تبسم سیلون ، جبینز سیلون، گالم زون بیوٹی سیلون، شمائلہ سیلون ، ڈیانا بیوٹی سیلون اور ٹرینٹوجورز شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان بیوٹی الائنس تمام پاکستان پروفیشنل بیوٹی سیلونز اور پروفیشنل بیوٹی برانڈز کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد خوبصورتی کے پیشہ ور افراد میں اتحاد بڑھانا ہے تاکہ بین الاقوامی خوبصورتی کے رجحانات پر تربیت فراہم کی جاسکے ، اور متحرک صنعت کے حصول کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی کوشش کی جاسکے۔پی بی اے ٹیم ارکان میں مونا جمال مہ جبیں ، سعود مہناز رشید ، ثمینہ تبسم، شمائیلہ اور سارہ شامل تھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں