عالمی اردو کانفرنس میں 20 ممالک کے 200 مندوبین نے شرکت کی ، صدر آرٹس کونسل

اتوار 8 دسمبر 2019 22:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ چار روزہ بارہویں عالمی اردو کانفرنس میں امریکہ، جاپان اور بھارت سمیت 20 ممالک کے 200 مندوبین نے شرکت کی ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ بارہ سالوں سے آرٹس کونسل اردو کانفرنس منعقد کررہی ہے اور ہرسال اس کے پرگرومزمیں بہتری اور وسعت آرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اردو کانفرنس ادب اور شاعری کے فروغ کے لئے انوکھا قدم ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اردو کانفرنس میں مزید رنگ شامل کیے گئے تھے جس میں سندھی ، پنجابی ، پشتو ، بلوچی اور سرائیکی کی شاعری اور ادب کے سیشنز کے علاوہ بچوں کے لئے بھی سیشنز رکھے گئے تھے ۔ صدر آرٹس کونسل نے کامیاب اردوکانفرنس کے انعقاد پر نہ صرف اطمیان کا اظہار کیا بلکہ انہوں نے اس امید کابھی اظہار کیا کہ مستقبل میں اس کانفرنس کومزید بہتر بنانے کے لئے اچھے اقدامات اٹھائیں جائیںگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں