ریفرنڈم کے الیکٹرک کی ترقی کے لئے مینجمنٹ اور ٹریڈ یونین کے مابین مثبت تعلقات میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، سی ای او مونس علوی

اتوار 8 دسمبر 2019 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی نے کے الیکٹرک میں سوداکار یونین (سی بی ای) کے تعین کے لئے آج (پیر) رائے شماری کے انعقاد پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے انتہائی مسرت ہورہی ہے کہ کے الیکٹرک میں سوداکار یونین (سی بی ای) کے تعین کے سلسلے میں رائے شماری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی اس اہم ایونٹ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے اور ہماری جانب سے کارکنان کے انجمن سازی کی آزادی کے قانونی حقوق کی حمایت اور احترام کا ثبوت ہے۔ ہم اس بات کے لئے پرامید ہیں کہ ریفرنڈم کمپنی کی ترقی کے لئے مینجمنٹ اور ٹریڈ یونین کے مابین مثبت تعلقات میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں