گورنر سندھ عمران اسماعیل کی فلپائن میں منعقدہ یورو ایشیاچمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد د

اتوار 8 دسمبر 2019 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فلپائن میں منعقدہ یورو ایشیاچمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 22 ممالک کی ٹیموں کے درمیان مقابلے میں پاکستان دوسرے نمبر پر رہاجو کہ خوش آئند بات ہے 5 فائٹرز میں سے راجہ عامر، شفقت ہیوی ویٹ اور مڈل ویٹ کے مقابلوں میں کامیاب ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سلور کے تمغے کشمیری بھائیوں کے نام کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے۔ واضح رہے کہ پہلی دفعہ پاکستان کی طرف سے دوسری پوزیشن حاصل کی گئی ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی سے ملک کا نام مزید روشن ہورہا ہے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں حکومتی سطح پر کھیلوں کے مزید فروغ کے لیے بھر پور توجہ دی جارہی ہے اس کھیل میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کو چ راجہ محمد آصف خان اورممبر صوبائی اسمبلی راجہ اظہر خان کوششیں قابل تحسین ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں