اگر قوم ایک دن کی قربانی نہیں دے سکتی تو پانچ سال مصائب پر رو رہی ہوگی اور افسوس کررہے ہوں گے، سید مصطفی کمال

الیکشن والا دن وہ دن ہے جب اگر سارے مظلوم ایک دن قربان کرنے کو تیار نہیں ہے تو ظالم اور مضبوط ہوگا لہذا ظلم کو مٹانے والے بننے کے لیے ہمیں قوم کو تیار کرنا ہوگا

اتوار 8 دسمبر 2019 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگر قوم ایک دن کی قربانی نہیں دے سکتی تو پانچ سال مصائب پر رو رہی ہوگی اور افسوس کر رہے ہونگے، الیکشن والا دن وہ دن ہے جب اگر سارے مظلوم ایک دن قربان کرنے کو تیار نہیں ہے تو ظالم اور مضبوط ہوگا لہذا ظلم کو مٹانے والے بننے کے لیے ہمیں قوم کو تیار کرنا ہوگا ،انشا اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی، میں آواز لگا رہا ہوں کہ بچالو اپنی نسلوں کو، آپ لوگوں نے میری آواز میں اپنی آواز ملائی اپنے حقوق کے لئے خدارا جاگیے، جنہوں نے گیارہ الیکشن جیتے آج ان کے پاس کچرا اٹھانے کے اختیارات نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پہلے فالو اپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کو بد نام کرنے والے دیکھیں کہ لوگ بے روزگار ہورہے ہیں ۔یہاں لوگ اشیا ضرورت نہیں خریدپ پا رہے، بجلی، گیس اور پیٹرول دن بدن مہںنگا ہوتا جارہاہے، غریب عوام خودکشیاں اور فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان خواب غفلت میں ہیں۔ پی ایس پی پاکستان کو مجودہ بحران سے نکل سکتی ہے، پی ایس پی نے لسانیت کی زنجیر کو توڑ کر محبتوں کی زنجیر بنائیں تاکہ تمام طبقات کے لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فورم مہیا کیا جس میں شامل ہو کرتمام سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچی، کشمیری اور مہاجر کسی فرقہ وارانہ تفریق کے بغیر مسائل کے حل کے لیے متحد ہو کر اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اور راستہ بتائی میں تیار ہو جانے کے لئے،پپلز پارٹی فیل، پی ٹی آئی فیل اور ایم کیو ایم کے گیارہ الیکشن جیتنے کے باوجود آج کراچی والے گٹر ملا پانی پی رہیہیں، کچرا اٹھ نہیں رہا، کہتے ہیں اختیار نہیں ہے کچرا اٹھانا کا، 32 سالوں میں 30 ہزار نوجوانوں کی قربانی دینے کے باوجود شہدا قبرستان آباد کرنے کے بعد آج کچرا اٹھانے کا اختیار نہیں، مزید کتنی نسلیں کٹیں گی ان کو اختیار دالونے کے لئے، مصطفی کمال نے مزید کہا کہ میری مائیں، بہنیں، بزرگ اور نوجوان یہاں سے جانے کے بعد لوگوں کے پاس جائیں ان کو پی ایس پی کے نظریہ سے آگاہ کریں اور بتائیں کہ پی ایس پی آپ کے مسائل حل کر سکتی ایک دن قربانی کرکے آپ اپنی آنے والی نسلوں کو بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھائی چارے اور محبت کے نظریہِ کو لیکر سیاسیت کے میدان میں قدم رکھا ہے۔

آج یہ نظریہ پاکستان کے کونے کونے میں پھیل رہا ہے یہ ہماری سب سے بڑی جیت ہے، نوجوان نسل میں یہ شعور تیزی سے بیدار ہو رہا ہے کہ جب تک ہم متحد نہیں ہونگے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں